Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

’آمرانہ اور سلیکٹڈ کا دور آئین پاکستان کیلئے امتحان تھا‘

کسی بھی غیر آئینی اقدام کے خلاف خاموش نہیں رہیں گے، بلاول
شائع 13 فروری 2023 04:26pm
تصویر: فیس بک/ پی پی پی
تصویر: فیس بک/ پی پی پی

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چئیرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ملک کو آئین دیا اور اس آئین میں ہر شہری کے حقوق کو تحفظ دیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں شہدائے جمہوریت کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی شہدائے جمہوریت کی یاد منارہی ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ 73ء کا آئین ہر شہری کو برابری کے حقوق دیتا ہے، آئین پاکستان وفاقی اکائیوں کے اتحاد کا ضامن ہے۔

انہوں نے کہا کہ73 کا آئین ذوالفقار علی بھٹو کی امانت ہے، اس آئین کو توڑا گیا تو ملک کو نقصان ہوگا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ 73ء کےآئین سے پہلےعام آدمی کو ووٹ کا حق حاصل نہیں تھا، اس آئین کی بدولت بڑے بڑے ادارے قائم ہوئے۔

بلاول کا کہنا تھا کہ ہر آمرانہ دور آئین پاکستان کیلئے کڑا امتحان رہا، جس وقت سے آج ہم گزر رہے ہیں یہ بھی ایک امتحان ہے، سلیکٹڈ کا دور آئین پاکستان کیلئے امتحان تھا، موجودہ امتحان میں ناکام ہوئے تو جمہوریت اور عوام کا نقصان ہوگا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ کسی بھی غیر آئینی اقدام کے خلاف خاموش نہیں رہیں گے۔

Bilawal Bhutto Zardari