Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کے مقابلے میں نئی ذمہ دار اپوزیشن بنے گی، فواد چوہدری

مزید لوگ ن لیگ کو چھوڑیں گے، تحریک انصاف کے مقابلے میں نئی ذمہ دار اپوزیشن بنے گی، فواد چوہدری
اپ ڈیٹ 13 فروری 2023 04:28pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی نے مریم کو اپنا لیڈر ماننے سے انکار کردیا ہے۔

جہلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے کہا امریکا کو یقین دلایا گیا عمران خان اینٹی امریکا ہیں، امریکی حکام جن سےمیری بات ہوئی انہوں نےتصدیق کی۔

ان کا کہنا تھا کہ کیپٹن صفدر کی باتیں غور طلب ہیں انہیں غور سے سننے کی ضرورت ہے، نواز لیگ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، ان کی سیاست ختم ہورہی ہے۔

فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ مزید لوگ ن لیگ کو چھوڑیں گے، تحریک انصاف کے مقابلے میں نئی ذمہ دار اپوزیشن بنے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کو مفت جہاز بھی بھجوا دیں تو بھی وہ پاکستان نہیں آتا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن پر تنقید سے میرے اوپر کیس ہوگیا، مریم نواز روزانہ سپریم کورٹ کو نشانہ بنارہی ہیں، ہم پر غداری کیس ہورہے ہیں تو مریم پر توہین عدالت کیس بنتا ہے۔

pti

Shahid Khaqan Abbasi

Maryam Nawaz

Captain Safdar

imran khan

Fawad Chaudhary