Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی، عمارت سے خودکشی کی غرض سے چھلانگ لگانے والا نوجوان مبینہ چور نکلا

واقعہ گزشتہ روزولسن اسٹریٹ کے قریب پیش آیا
شائع 13 فروری 2023 03:50pm
تصویر: اے ایف پی/فائل
تصویر: اے ایف پی/فائل

کراچی کے علاقے برنس روڈ کی عمارت سے ایک شخص کے چھلانگ لگانے کا معاملہ نیا رخ اختیارکرگیا ہے۔

پولیس کے مطابق فوٹیج میں چھلانگ لگانے والا شخص مبینہ موٹرسائیکل چور ہے اور ملزم نے ہجوم سے بچنے کے لئےعمارت میں داخل ہوا لیکن لوگوں کو پیچھے آتا دیکھ کرعمارت سے چھلانگ لگادی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں جبکہ واقعہ گزشتہ روزولسن اسٹریٹ کے قریب پیش آیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ چھلانگ لگانے والا شخص تاروں میں پھنس کرنیچےگرا جس کے بعد مبینہ چورکو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا۔

مزید بتایا کہ ملزم زوہیب کوعلاج کے بعد تھانے منتقل کردیا گیا جبکہ واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزم کوگرفتارکیا ہے۔

karachi

Crime

Street Crimes