Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں شادی کا گھر 3 خواتین نے لوٹ لیا، فوٹیج منظرعام پر آگئی

خواتین گھر کی تمام الماریوں کا صفایا کرکے رفوچکر ہوگئیں
شائع 13 فروری 2023 03:27pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

کراچی کےعلاقے لیاقت آباد میں شادی کے گھر میں پیش آنے والی چوری کی واردات میں خواتین نے انجام دی جس کی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چوری کی واردات 3 خواتین نے انجام دی ہے۔

فوٹیج میں نظر آرہا ہے کہ 3 نقاب پوش خواتین کو11 فروری کی رات 11 بجے گھرمیں داخل ہوئی اور 48 منٹ بعد خواتین گھر سے سامان کے بیگ لے کرنکلی، جبکہ خواتین نے داخل ہونے سے پہلے گھرکے باہر چکر لگائے۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے اورکہا کہ کیمروں کی فوٹیج سے واردات کا علم ہوا ہے۔

مدعی کے مطابق گھر سے نقدی، طلائی زیوات، قیمتی اشیا چوری کی گئی ہیں، بیٹے کے ولیمے کی تقریب میں گئے ہوئے تھے رات کو 3 بجے کے قریب گھر پہنچنے، تو دروازہ کھلا ہوا تھا اور جب گھرمیں داخل ہوئے تو تمام الماریاں کھلی تھیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کا مقدمہ لیاقت تھانے میں درج کرلی جس کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Sindh Police

Crime