Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا سکھر اور حیدرآباد میں پیپلزبس سروس شروع کرنے کا اعلان

"پیپلزبس سروس دنیا کی بہترین سروس ہے"
شائع 13 فروری 2023 02:50pm
تصویر/ اے پی پی
تصویر/ اے پی پی

وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ 17 فروری سے سکھر اور حیدر آباد میں پیپلز بس سروس شروع کررہے ہیں، جو دنیا کی بہترین سروس ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ عوام کوریلیف دینا پیپلزپارٹی کی ترجیح ہے وزیراعلی سندھ عوام کوریلیف دینے کیلئے کوشاں ہیں۔

مزید کہا کہ بلاول بھٹو کی خصوصی ہدایت ہے کہ عوام کو ریلیف دیا جائے جبکہ وزیراعلیٰ ان ریلیف کے منصوبوں کوخود مانیٹرکررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 17 فروری سے سکھرمیں پیپلزبس سروس شروع کر رہے ہیں، جو کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ میں پیپلز بس چل رہی ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان خواتین کیلئےمخصوص بس سروس والے چند ممالک میں شامل ہے اور کراچی 20 فروری سے پنک بس سروس کے 3 نئے روٹس تیار کررہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ 17 فروری کو سکھر میں پنک بس سروس شروع کررہے ہیں، 18 فروری کو حیدرآباد میں بس سروس شروع کررہے ہیں پیپلزبس سروس دنیا کی بہترین سروس ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ ای بسزکی نئی کھیپ کراچی پہنچ چکی ہے جو چارجنگ سے چلتی ہیں۔

Sharjeel Memon