Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی ڈالر کی قیمت میں اضافہ

قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری
اپ ڈیٹ 13 فروری 2023 12:47pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔

آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 50 پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ڈالر کی قیمت فروخت 273 روپے ہوگئی ہے۔

انٹربینک میں ڈالر22 پیسے مہنگا ہونے کے بعد قیمت 269 روپے 50 پیسے ہوگئی ہے۔

جمعہ کو انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 269 روپے 28 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ملا جلا رجحان ہے، 100 انڈیکس 168 پوائنٹس اضافے سے 41 ہزار نو سو ہوگیا۔

pakistani rupee

dollar prices