Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن کمیشن نے 2 قومی، 8 اراکین سندھ اسمبلی کی رکنیت بحال کردی

رکنیت سالانہ مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے پربحال کی گئی
شائع 13 فروری 2023 11:52am
تصویر:  اے ایف پی/ فائل
تصویر: اے ایف پی/ فائل

الیکشن کمیشنکی جانب سے 2 قومی اور 8 اراکین سندھ اسمبلی کی رکنیت بحال کردی ہے۔

ان ارکان کی رکنیت سالانہ مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے پربحال کی گئی ہے۔

رکنیت بحال کیے جانے والے اراکین میں قومی اسمبلی کے 2 ارکان ساجدطوری اورمحمودمولوی شامل ہیں۔

سندھ اسمبلی کے رکنیت بحال ہونے والے اراکین میں سہراب خان،علی غلام،برہان چانڈیو، غنورعلی خان ، شہلارضا، ضیاءعباس،ماروی فصیح اورسدرہ عمران شامل ہیں۔

اس سے قبل 17 جنوری کو 25اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت بحال کردی تھی، جن میں قومی اسمبلی کے 21 اور سینیٹ کے 4 ارکان شامل تھے۔

مالی گوشوارے جمع کرانے پر الیکشن کمیشن نے 18 جنوری کو مزید 36 اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت بحال کی تھی جن مین سینیٹ کے 8 جبکہ قومی اسمبلی کے مزید 25 اورخیبرپختونخوا اسمبلی کے 3ارکان شامل تھے۔

چوبیس جنوری کو بھی گوشوارے جمع کروانے پر16 اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت بحال کی تھی جن میں 4 سینیٹرز12 ارکان اسمبلی شامل تھے۔ ْ

Election commission of Pakistan