Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہباز گِل کی بریت کی درخواست مسترد ہونے کا تفصیلی فیصلہ جاری

شہباز گِل کے خلاف کیس یو ایس بی کی بنیاد پر بنایا گیا، تفصیلی فیصلہ
شائع 13 فروری 2023 11:46am
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گِل کی بریت کی درخواست مسترد ہونے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سِپرا نے 3 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔

تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وکیلِ ملزم کے مطابق شہباز گِل کے خلاف کیس یو ایس بی کی بنیاد پر بنایا گیا، وکیلِ ملزم کے مطابق شہبازگِل کے خلاف ثبوت موجود نہیں، سیاسی انتقام کے لئے کیس بنایا گیا، ابھی تک شہباز گِل پر فرد جرم عائد نہیں کی گئی۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ شہبازگِل کے خلاف ابھی ثبوت اور گواہان کا بیان قلمبند نہیں ہوا، شہباز گِل دوران سماعت اپنے دیے گئے بیان سے کبھی انکاری نہیں ہوئے، شہبازگِل کی جانب سے بریت کی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی حفاظتی ضمانت میں توسیع

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی حفاظتی ضمانت میں 20 فروری تک توسیع کرتے ہوئے وفاقی وزارت داخلہ سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے شہباز گل کی درخواست پر مقدمات کے ریکارڈز کی فراہمی کے معاملے پر سماعت کی، پی ٹی آئی رہنما عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے وکیل رمضان چوہدری نے دلائل دئیے اور مؤقف پیش کیا کہ جوائنٹ سیکرٹری داخلہ کی رپورٹ نامکمل اور معلومات ادھوری ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ شہباز گل کے خلاف 2 مقدمات بلوچستان، 5 سندھ اور 5 مقدمات پنجاب میں درج ہونے کی رپورٹ دی گئی ہے جبکہ اسلام آباد میں بھی 2 مقدمات درج ہونے کی رپورٹ داخل کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فراہم کردہ رپورٹ میں جان بوجھ کر ادھوری معلومات دی گئیں تاہم عدالت تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے ۔

بعدازاں عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی حفاظتی ضمانت میں 20 فروری تک توسیع کردی ہے۔

دوران سماعت شہباز گل کے وکلاء نے وفاقی سیکرٹری داخلہ کی رپورٹ کو نامکمل قرار دے دیا ہے۔

عدالت نے وفاقی وزارت داخلہ کو شہباز گل کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دے دیا۔

pti

Lahore High Court

interior ministry

shehbaz gill