Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ُپنجاب کی فلورملز کا آٹے کی فراہمی بند کرنے کا اعلان

"حکومت ہمارے جائز مطالبات پورے کرے"
اپ ڈیٹ 13 فروری 2023 12:04pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

فلور ملز ایسوسی ایشن نے کہا کہ آج سے سرکاری گندم نہیں اٹھائیں گے حکومت ہمارے جائز مطالبات پورے کرے۔

چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب افتخار مٹو کے مطابق پہلے سے خریدی گندم کا آٹا بنا کر آج مارکیٹ میں آٹے کی سپلائی دی جائے گی اور کل سے مارکیٹ میں سبسڈائز آٹا کی سپلائی نہیں دی جائے گی۔

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

افتخار مٹو نے نے کہا کہ حکومت ہمارے جائز مطالبات پورے کرے فلور ملز کی انسپکشن ایس او پیز کے مطابق کی جائے ساتھ ہی پرائیوٹ گندم کی نقل و حرکت کی اجازت دی جائے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ گندم کو ضروری آئٹمز کی فہرست سے نکالا جائے جبکہ سیکرٹری فوڈ سے بیک ڈور مذاکرات کی بات نہیں چل رہی ہے۔

دوسری جانب سیکرٹری خوراک زمان وٹو نے کہا کہ پنجاب میں آٹے کی سپلائی بلا تعطل جاری ہے آٹا وافرمقدار میں ٹرکنگ پوائنٹس اور دکانوں پرموجود ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کل بروز اتوار کو آٹے کا اضافی کوٹا فراہم کیا گیا تھا اور سرکاری گندم غبن کرنے والی ملوں کے لیے کوئی رعایت نہیں۔

راولپنڈی کی فلورمل کل سے آٹے کی سپلائی بند کردیں گی

ڈپٹی چیئرمین فلورمل ایسوسی ایشن راولپنڈی خواجہ عمران کا کہنا ہے کہ آج سے گندم سرکاری گوداموں سے نہیں اٹھائیں گے اور کل سے مل کی بندش کا آغاز کردیا جائے گا۔

خواجہ عمران نے کہا کہ راولپنڈی کی فلورمل کل سے آٹے کی سپلائی بند کردیں گی جبکہ گندم اورآٹے کی آزادنہ نقل حمل کی اجازت دی جائے، مل کے حوالے سے ضابطہ کار کی پابندی کی جائے۔

مزید کہا کہ 25 فیصد گندم متعلقہ علاقے میں جبکہ 75 فیصد دیگرعلاقوں میں فراہم کی جائے اور سبسڈی آٹا کی سپلائی حکومت اپنی زیرنگرانی سپلائی کروائے۔

پاکستان

Flour Shortage