Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی، نوجوان لڑکے نے خودکشی کرنے کیلئے عمارت سے چھلانگ لگا دی

عمارت کےنیچےموجود لوگوں نےنوجوان کو پکڑلیا، ریسکیو
شائع 13 فروری 2023 09:31am
آرٹ ورک/ آج ڈیجیٹل
آرٹ ورک/ آج ڈیجیٹل

کراچی میں برنس روڈ پر نوجوان لڑکے نے خودکشی کرنے کی غرض سے عمارت سے چھلانگ لگا دی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق عمارت کے نیچے موجود لوگوں نے خودکشی کی کوشش کرنے والے نوجوان کو پکڑ لیا۔

دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں سے تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں، پولیس کے مطابق لاشیں کورنگی، نادرن بائی پاس اور اللہ والا ٹاؤن سے ملیں ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ محسن نامی شخص کی لاش اللہ والا ٹاؤن میں فلیٹ سے ملی جبکہ کورنگی میں چھریوں کے وار سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ نادرن بائی پاس کے قریب سے فیروز نامی نوجوان کی لاش برآمد ہوئی۔

پولیس کے مطابق مقتول چھ فروری سے لاپتا تھا، ممکنہ طور پر نوجوان کو گولی مارکر قتل کیا گیا ہے، اہل خانہ نے 11 فروری کو منگھوپیر تھانے میں مقدمہ بھی درج کرایا تھا۔

Karachi Police