Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

عمران خان جیل بھرو تحریک پر جلد یو ٹرن لیں گے، شرجیل میمن

میرٹ پرفیصلے آجائیں تو عمران خان اور سارا ٹبر نااہل ہوجائے، پی پی رہنما
شائع 12 فروری 2023 11:49pm
صوبائی وزیر اور رہنما پیپلز پارٹی شرجیل انعام میمن۔ فوٹو — فائل
صوبائی وزیر اور رہنما پیپلز پارٹی شرجیل انعام میمن۔ فوٹو — فائل

رہنما پیپلز پارٹی اور صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ عمران خان جیل بھرو تحریک سے یوٹرن لیں گے۔

ایک بیان میں عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عمران خان جیل بھرو تحریک پر جلد یو ٹرن لے لیں گے، کیونکہ یہ لوگ ایک دن جیل جاتے ہیں تو رونا دھونا شروع کر دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو سندھ میں گرفتاری دینے کی پیش کش کرتے ہیں، لانڈھی جیل میں ان کی خوب خاطر تواضح کریں گے، البتہ عمران اور اس کے حواری جیل بھرو نہیں، جیب بھرو تحریک کے ماہر ہیں۔

ملکی حالات کا ذمہ دارسابق وزیراعظم کو ٹھہراتے ہوئے پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان نے گندم، ادویات، تیل اورچینی اسکینڈلز سے اپنی جیبیں بھریں جب کہ شوکت خانم کے چندے کو بھی نہیں چھوڑا، لہٰذا آج ملکی حالت کے ذمہ دار کوئی اور نہیں بلکہ عمران خان ہیں۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ عمران خان آج بھی لاڈلا بنا ہوا ہے، عدالتوں میں ان کے خلاف اوپن اینڈ شٹ کیس موجود ہیں، اگر میرٹ پرفیصلے آجائیں تو عمران خان اور سارا ٹبر نااہل ہوجائے۔

karachi

imran khan

PPP

Sharjeel Memon

Jail Bharo Tehreek