Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

امریکا، کینیڈا کے بعد چین بھی ’نامعلوم اڑتی ہوئی شے‘ مار گرانے کیلئے سرگرم

حکام نے ماہی گیروں کو میسج کے ذریعے محفوظ رہنے کی یاد دہانی کرائی، چینی میڈیا
شائع 12 فروری 2023 11:06pm
فوٹو — اسکرین گریب/ چینی میڈیا
فوٹو — اسکرین گریب/ چینی میڈیا

امریکا اور کینیڈا کے فوری بعد چین بھی ہوا میں اڑتی یوائی نا معلوم شے کو مار گرانے میں سرگرام ہوگیا ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق مشرقی چین کے صوبہ شانڈونگ میں مقامی بحری حکام نے کہا کہ انہوں نے صوبے کے ساحلی شہر ریزہاؤ کے قریب ایک نامعلوم اڑتی ہوئی چیز دیکھی ہے اور وہ اسے مار گرانے کی تیاری کر رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بحری حکام نے ٹیکسٹ پیغامات کے ذریعے مقامی ماہی گیروں کو محفوظ رہنے کی یاد دہانی بھی کرائی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی لڑاکا طیارے نے کینیڈا کی فضائی حدود میں اڑتی پراسرار شے کو مار گرایا جس کی تصدیق کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کی تھی۔

واضح رہے کہ پچھلے دن امریکا کی جانب سے الاسکا کے اوپر اڑتی کسی ناقابل شناخت شے کو مارگرانے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

الاسکا میں پراسرار شے کو مار گرانے سے قبل بھی شمال مغربی ریاست مونٹانا کے اوپر ایک چینی غبارہ دکھائی دیا تھا جسے امریکی ایئر فورس نے مار گرایا تھا۔

china

United States

canada

Spy Balloon