Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ڈیزرٹ جیب ریلی کے دوران ریسر اور شہری کی کار میں تصادم، 4 افراد زخمی

ملک جمال کی گاڑی شہری کی سامنے سے آنے والی گاڑی سے جا ٹکرائی
شائع 12 فروری 2023 04:57pm
حادثے کے بعد کے مناظر۔ فوٹو — اسکرین گریب
حادثے کے بعد کے مناظر۔ فوٹو — اسکرین گریب

بہاولپور صحرائے چولستان میں ڈیزرٹ جیپ ریلی کے دوران ریسر اور شہری کی کار آپس میں ٹکرا گئی۔

پری پیئرڈ کیٹگری کے ریسر ملک جمال کی گاڑی شہری کی سامنے سے آنے والی گاڑی سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔

جیب ریلی کے دوران حادثہ شہری کی گاڑی ریسنگ ٹریک پر آنے کے باعث پیش آیا جس میں چار افراد زخمی ہونے کے باوجود ملک جمال محفوظ رہے۔

دوسری جانب بہاولپور کے صحرائے چولستان میں پری پئیرڈ کیٹیگری کا فائنل راونڈ مکمل ہوگیا جس میں 40 گاڑیوں نے مقابلہ لڑا۔

نامور ریسر فیصل شادی خیل نے سب سے کم وقت 3 گھنٹے 59 منٹ اور 3 سیکنڈ میں فاصلہ طے کرکے 18ویں جیپ ریلی کا میدان مار لیا۔

ڈیزرٹ جیب ریسنگ مقابلے میں زین محمود صرف 6 سیکنڈ کے فرق سے 3 گھنٹے 59 منٹ اور 9 سیکنڈ میں فاصلہ طے کر کے دوسری پوزیشن حاصل کرسکے۔

اس کے علاوہ آصف فضل چوہدری نے 4 گھنٹے اور 4 سیکنڈ میں فاصلہ طے کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

bahawalpur

Desert Jeep Rally