گورنرسندھ تبلیغی اجتماع کی اختتامی دعا میں شرکت کیلئے پہنچ گئے
اجتماع کے کامیابی سے انعقاد پرمنتظمین مبارکباد کے مستحق ہیں، کامران ٹیسوری
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری اورنگی ٹاؤن کے تبلیغی اجتماع میں اختتامی دعا میں شرکت کیلئے پہنچ گئے۔
متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی بھی گورنرسندھ کے ہمراہ تھے جبکہ اس موقع پرملک کی تعمیر و ترقی، سلامتی میں اضافے اور ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے دعا کی گئی۔
کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ ہر سال اتنے بڑے اجتماع کے کامیابی سے انعقاد پر منتظمین مبارکباد کے مستحق ہیں اجتماع دینی حوالے سے پاکستان کی پہچان بن چکا ہے۔
مزید کہا کہ ملک اور بیرون ملک سے شرکاء کی بڑی تعداد اس کے کامیاب انعقاد کا ثبوت ہے۔
اجتماع کے منتظمین نے کہا کہ اجتماع کے انعقاد میں بھرپور تعاون پر گورنر سندھ اور ایڈمنسٹریٹر کراچی کے مشکور ہیں۔
kamran tessori
مقبول ترین
Comments are closed on this story.