Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عامر محمود کیانی نے این اے 61 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے

آر او این اے 61 ذوالقرنین حیدر نے کاغذات نامزدگی وصول کیے
شائع 12 فروری 2023 02:31pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ ڈیلی سب نیوز
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ ڈیلی سب نیوز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عامر محمود کیانی نے این اے 61 کے لئے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔

ریٹرننگ افسر (آر او) این اے 61 ذوالقرنین حیدر نے کاغذات نامزدگی وصول کیے۔

عامر محمود کیانی کے ہمراہ راجہ بشارت اور ملک تیمور بھی الیکشن کمیشن کے دفتر آئے تھے۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے راجہ پشارت نے کہا کہ انتخابات میں تاخیر کا کوئی سوال پیدا نہیں ہوتا، انتخابات کرانے کے لئے پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 90 دن کے دوران انتخابات کرانا آئین میں درج ہے، پی ٹی آئی عام اور ضمنی انتخابات کے لیے ہر وقت تیار ہے۔

pti

by election

nomination papers

amir mehmood kiyani

na 61