Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

قومی کرکٹ ٹیم کے 2 سابق کرکٹرز افغانستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ منسلک

رانا نوید الحسن اور عمران فرحت کا افغانستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ معاہدہ
شائع 12 فروری 2023 12:23pm

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر رانا نوید الحسن اور سابق اوپنر عمران فرحت نے افغانستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ معاہدہ کرلیا۔

رانا نوید الحسن کو افغانستان کرکٹ کے ہائی پرفارمنس سینٹر کا بولنگ کوچ مقرر کردیا گیا جبکہ عمران فرحت ان کے ساتھ ہائی پرفارمنس سینٹر میں بیٹنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

دونوں پاکستانی کرکٹرز نے افغان بورڈ کے ساتھ ایک سال کے معاہدے پر دستخط کردیے ہیں جبکہ ٹیم کی عمدہ پرفارمنس پر معاہدے میں توسیع ممکن ہوگی۔

سابق اوپنر عمران فرحت کی 15 فروری کو روانگی طے ہے جبکہ رانا نوید الحسن پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کے بعد کابل روانہ ہوں گے۔

former pakistani crickters

afghanistan cricket board

rana naveed ul hassan

imran farhat