Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اے این ایف کی پاک افغان بارڈر پر کارروائی، 33 کلو چرس برآمد

مُلزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی
شائع 12 فروری 2023 11:01am
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کارروائی کرتے ہوئے پاک افغان بارڈر سے 33 کلو چرس، لسبیلہ کے قریب سے 9 کلو 20 گرام آئس برآمد کرلی ہے۔

ترجمان کے مطابق اے این ایف اور ایف سی نے خیبر میں مشترکہ کارروائی کی جہاں پاک افغان بارڈر پر 33 کلو چرس برآمد ہوئی ہے، جبکہ نوکنڈی کے صحرائی علاقے میں زمین کے اندر چھپائی گئی 91 کلو چرس برآمد کی گئی۔

لسبیلہ کے قریب سے بھی 9 کلو 20 گرام آئس برآمد ہوئی ہے۔

اے این ایف کے مطابق راولپنڈی انٹرنیشنل میل آفس میں لندن بھیجے جانیوالے پارسل سے 386 نشہ آور گولیاں برآمد کرلی جبکہ پشاور کارخانو مارکیٹ کے قریب کارروائی میں خیبر کے رہائشی ملزم سے 1 کلو آئس برآمد کی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہےکہ گرفتار مُلزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئیں ہیں۔

ANF