Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوہاٹ میں فائرنگ سے ایک خواجہ سرا جاں بحق، 3 زخمی

فائرنگ کرنے والا ملزم خواجہ سرا کا بھائی نکلا
اپ ڈیٹ 12 فروری 2023 10:54am
آرٹ ورک ۔۔۔ آج ڈیجیٹل
آرٹ ورک ۔۔۔ آج ڈیجیٹل

کوہاٹ میں کی فائرنگ سے ایک خواجہ سرا جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق خواجہ سرا شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے کہ راستے میں نامعلوم شخص نے ان پر فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کا واقعہ رات کی تاریکی میں تھانہ صدر کی حدود جرما پل کے قریب پیش آیا، جہاں مسلح شخص کی فائرنگ سے ایک خواجہ سرا جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے تینوں خواجہ سراؤں کو کے ڈی اے اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

فائرنگ کرنے والا ملزم ایک خواجہ سرا کا بھائی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور ملزم عارف سلیم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرکے تھانہ جرما میں قتل اور اقدام قتل کے مقدمہ درج کرلیا۔

firing

KOHAT

Transgender