Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ایس ایل 8 کا آفیشل ترانہ ریلیز کردیا گیا

گانے کو "سب ستارے ہمارے" کا ٹائٹل دیا گیا ہے۔
شائع 11 فروری 2023 10:49pm

”ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8“ کا آفیشل ترانہ ریلیز کردیا گیا۔

پی ایس ایل 8 کے آفیشل ترانے کا میوزک عبداللہ صدیقی نے کمپوز کیا جبکہ اس میں شائے گل، عاصم اظہر اور ریپر فارس شفیع نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

گانے کو ”سب ستارے ہمارے“ کا ٹائٹل دیا گیا ہے۔

تین منٹ بیس سیکنڈ کی ویڈیو کے آغاز میں تمام فرنچائز کے جھنڈے دکھائے گئے ہیں، جبکہ اس کا آغاز شائے گل نے اپنی آواز سے کیا ہے۔ آفیشل گانے کے درمیان میں ریپ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

ویڈیو میں فرنچائزز کے کپتانوں اور کھلاڑیوں جبکہ پی ایس ایل 8 کی ٹرافی کی رونمائی بھی دکھائی گئی ہے۔

Asim Azhar

faris shafi

Shae Gill

PSL 8

PSL Anthem

Abdullah Siddique