Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہباز گِل نے رمیش کمار سے گھر جاکر معافی مانگ لی

رمیش کمار کا ہتک عزت کا کیس ختم کرنے کا اعلان
شائع 11 فروری 2023 09:36pm
تصویر: ٹوئٹر/رمیش وانکوانی
تصویر: ٹوئٹر/رمیش وانکوانی

شہبازگِل نے پی ٹی آئی کے منحرف رکن رمیش کمار وانکوانی سے ان کے گھر جاکر ملاقات کی اور اپنے نازیبا بیان پر معافی مانگ لی۔

شہباز گل نے اپنے نازیبا بیان پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ میں نے جو کہا آپ کو اس سے تکلیف پہنچی ہوگی، مجھے افسوس ہوا جو بھی ہمارے درمیان ہوا۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ مجھ پر درجنوں کیسز چل رہے ہیں، پاکستان میں اقلیتوں کے برابری کے حقوق ہیں۔

شہباز گل کی معافی پر رمیش کمار نے کہا کہ ”غلطی کا اعتراف کرنا اچھا ہے، آپ نے ٹی وی پر بیٹھ کر جو الفاظ کہے مجھے اس سے نقصان ہوا، آپ نے غلطی کا احساس کیا، جو گھر پر چل کر آئے اسے معاف کیا جاتا ہے۔“

پی ٹی آئی کے منحرف رکن رمیش کمار نے اعلان کیا کہ جب آپ کو احساس ہوگیا تو کیس کو ختم کرنا چاہیے، جو ہتک عزت کا کیس کیا تھا اس کو ختم کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال شہباز گِل نے رمیش کمار کیلئے ٹی وی شو میں نازیبا الفاظ استعمال کیے تھے، جس کے بعد شہباز گل اور رمیش کے درمیان کیس اسلام آباد کچہری میں ہتک عزت کیس زیر التوا تھا۔

shehbaz gill

Ramesh Kumar Vankwani