Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداکارہ حرا خان شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، ویڈیوز وائرل

دونوں کی مہندی کی تقریب گزشتہ روز منعقد کی گئی تھی
شائع 11 فروری 2023 07:30pm

پاکستانی معروف اداکارہ حرا خان نے ماڈل ارسلان خان کو اپنا جیون ساتھ منتخب کرلیا، مہندی کی تقریب میں دونوں کےڈانس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

اداکارہ حرا خان اور ارسلان خان نے سوشل میڈیا پر مشترکہ پوسٹ کرتے ہوئے صرف اتنا لکھا کہ ’just married‘.

اس پوسٹ سے اندازہ ہوتا ہے دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں جبکہ حرا نے فوٹوشوٹ کی ویڈیو بھی شیئر کردی ۔

دونوں کی مہندی کی تقریب گزشتہ روز منعقد کی گئی جس میں اداکار جوڑی اور مہمانوں نے خوب ہلا گلا کیا۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی مہندی کی تقریب کی ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں انہیں ارسلان خان اور اپنے دوستوں احباب کے ساتھ رقص کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیوز کے وائرل ہونے کے بعد سے جہاں بہت سے لوگوں نے جوڑے کو مبارکباد دی۔

کچھ روز قبل حرا خان کی جانب سے ساتھی اداکارہ ارسلان خان کو شادی کے لیے پروپوز کیا گیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی ۔

یاد رہے کہ حرا خان نے حال ہی میں نشر کئے گئے ڈرامے ’وہ پاگل سی‘ اور ’ میرے ہمسفر ’ میں اپنے کردار ’رومی ’ سے مشہور ہوئیں جبکہ انہوں نے 2021 میں ڈرامہ سیریل پھانس سے شوبز انڈسٹری میں ڈیبیو دیا تھا۔

جبکہ ارسلان خان ایک ماڈل سے اداکار ہیں جنہوں نے 2012 میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا

Arsalan Khan

Hira khan