Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداکارہ ماہرہ خان نے کپڑوں کا برانڈ متعارف کرادیا

نمائش 12 فروری سے ہوگی
شائع 11 فروری 2023 06:54pm

اداکارہ ماہرہ خان نے ڈیجیٹل میگزین میشن کے بعد کپڑوں کا برانڈ متعارف کرادیا۔

ماہرہ خان کے برانڈ کی پہلی کلیکشن ان کی نانی سے متاثر ہوکر تخلیق کی گئی ہے۔ جس کی باقاعدہ طور پر نمائش 12 فروری سے ہوگی۔ برانڈ کے کلیکشن میں نمایاں طور پر سفید کرتے کے مختلف ڈیزائن موجود ہوں گے۔

برانڈ کے لیبل ایم بائے ماہرہ کے لیے اداکارہ نے لکھا کہ وہ اپنی مرحوم نانی (رضیہ) ان کے بے حد قریب تھیں۔ ان کے بیڈ سے نرگس کے پھولوں کی بھینی بھینی خوشبو محسوس ہوتی، ایک جانب کتابوں کی بہتات جو کہ ان کی روح کی غذا تھی ۔ نانی کی چوڑیوں کی آواز انہیں بہت اچھی لگتی ۔

ماہرہ خان جو کہ زیادہ تر سفید رنگ کی کُرتیاں بہت شوق سے زیب تن کرتیں ہیں۔ ماہرہ نے اپنے متعدد انٹرویوز میں بھی اپنے سفید کرتوں کے حوالے سے بتایا کہ انہیں ایسے ہی ڈھیلے ڈھالے کپڑے پسند ہیں۔

mahira khan

M by Mahira