Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

’ن لیگ نے اپنے ماضی سے سبق نہیں سیکھا، نگران سیٹ اپ ہوش کے ناخن لے‘

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد انتخابی عمل میں تاخیر نہیں ہونی چاہئے، چوہدری پرویز الہیٰ
شائع 11 فروری 2023 04:16pm

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے نے آئین کی بالادستی یقینی بنانے کا پیغام دیا۔

لاہور سے جاری ایک بیان میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ قوم انتخاب کی تیاری کرے کیونکہ ووٹ کی طاقت سے نااہل ٹولے کے خلاف فیصلہ دینے کا وقت آ گیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے نے آئین کی بالادستی یقینی بنانے کا پیغام دیا ہے، فیصلے کے بعد انتخابی عمل میں تاخیر نہیں ہونی چاہئے۔

ان کا کہنا تھا کہ معیشت کو تباہ کرنے والے شہباز شریف سے ووٹ کی طاقت سے بدلہ لیا جائے گا، مسلم لیگ ن نے اپنے ماضی سے سبق نہیں سیکھا، ملک کو ایک بار پھر انتقامی سرگرمیاں کا مرکز بنا دیا گیا ہے، حکمرانوں کو اپنے مقدمات سے ریلیف کے علاوہ کوئی فکر نہیں۔

پرویز الہیٰ نے کہا کہ نگران سیٹ اپ ہوش کے ناخن لے، انتقامی کارروائیاں عمران خان کی مقبولیت کم نہیں کرسکتیں۔

Chaudhry Pervaiz Elahi

Lahore High Court

Care Taker Government