Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی نے انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کا فارمولا طے کر لیا

مسلم لیگ (ن) کو چھوڑ کر آنے والے 5 سے 6 لوگوں بھی ایڈجسٹ کیا جائے گا۔
شائع 11 فروری 2023 03:48pm
-فائل فوٹو
-فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کا فارمولا طے کر لیا۔ پارلیمانی بورڈ نے پارٹی بیانیے کے ساتھ کھڑے رہنے والے سابق ارکان پارلیمنٹ کی اکثریت کو ہی دوبارہ ٹکٹ دینے کی سفارش کر دی۔

پارلیمانی بورڈ نے سفارش کی ہے کہ پارٹی کے 80 فیصد سابقہ ارکان کو ہی ٹکٹس دئیے جائیں، جبکہ 20 فیصد ٹکٹس نئے امیدواروں کو دئیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق بورڈ نے سفارش کی ہے کہ پارٹی کے دیرینہ کارکنوں کو بھی آئندہ الیکشن میں اکوموڈیٹ کیا جائے، خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر بھی یہی فارمولا لاگو کیا جائے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کو چھوڑ کر آنے والے 5 سے 6 لوگوں بھی ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

پہلے مرحلے میں نارتھ پنجاب کے امیدواروں میں پارٹی ٹکٹس تقسیم کئے جائیں گے۔

عمران خان آئندہ الیکشن سے قبل فائنل امیدواروں سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کریں گے۔

بورڈ سفارشات کی حتمی منظوری پارٹی چیئرمین عمران خان دیں گے۔

pti

Elections

party tickets