بجلی کمپنیوں نے نیپرا سے صارفین پر مزید بوجھ ڈالنے کی اجازت مانگ لی
نیپرا اتھارٹی سماعت کے بعد فیصلہ کرے گی
بجلی کمپنیوں نے صارفین سے17ارب 19کروڑ 80 لاکھ روپے وصول کرنے کی اجازت مانگ لی ہے۔
بجلی کمپنیوں کی جانب سے رواں مالی سال کی دوسری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائرکی گئی ہے نیپرا 22 فروری کو بجلی کمپنیوں کی درخواست پر سماعت کرے گا۔
لیسکو نے نیپرا سے 6 ارب 34 کروڑ 70 لاکھ ، گیپکو نے 6 ارب 56 کروڑ 60 لاکھ اور فیسکو نے 4 ارب 47 کروڑ 90 لاکھ روپے وصولی کی درخواست دائر کی ہے۔
مییپکو نے دو ارب 40 کروڑ 70 لاکھ اور آئیسکو نے صارفین سے ایک ارب 32 کروڑ 20 لاکھ وصولی کی درخواست کی ہے۔
مجموعی طور پر تمام تقسیم کار کمپنیوں کی 17 ارب 19 کروڑ 80 لاکھ بنتا ہے جس پر نیپرا اتھارٹی 22 فروری کو سماعت کے بعد فیصلہ کرے گی۔
nepra
مقبول ترین
Comments are closed on this story.