Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سب سے بڑے کرمنل کو وزیراعظم بنا دیا، علی زیدی

"سندھ میں انتقامی کارروائیاں بڑھتی جارہی ہیں"
شائع 11 فروری 2023 01:03pm
اسکرین گریب - فیس بُک
اسکرین گریب - فیس بُک

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی زیدی نے کہا کہ سندھ میں انتقامی کارروائیاں بڑھتی جارہی ہیں سب سے بڑے کرمنل کو وزیراعظم بنا دیا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ میں انتقامی کارروائیاں بڑھتی جارہی ہیں زوالفقار بروہی کے دفتر پر پیپلزپارٹی کے غنڈوں نے حملہ کیا۔

علی زیدی نے الزام لگایا کہ یہ حملہ جام خان شورو کی ہدایت پرکیا گیا اندرون سندھ پولیس میں جرائم پیشہ افراد بھرتی کئے جارہے ہیں، زرداری مافیا کے لوگوں کو پولیس میں بھرتی کرلیا، یہ آئین کے نہیں بلکہ زرداری مافیا کے وفادار ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پولیس کی وردی پہنچ کر پارٹی جھنڈا نہیں آئین دیکھا جاتا ہے سب سے بڑے کرمنل کو وزیراعظم بنا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ بروہی صاحب پر ہونے والا ظلم روکیں اگر آئی جی سندھ اپنے ادارے کے کرمنلز کا احتساب نہیں کرسکتے تو پھر استعفی دیکر گھر جائیں۔

Ali Zaidi