Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاورہائیکورٹ نے ڈیڑھ کروڑ روپے کی کرپشن پرجج کو برطرف کردیا

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید اصغر شاہ کیخلاف کارروائی کی ہدایت
شائع 11 فروری 2023 12:27pm

پشاورہائیکورٹ نے کرپشن کے الزام پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید اصغر شاہ کو عہدے سے برطرف کردیا۔

ہائیکورٹ کی جانب سے برطرفی کااعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کئی نوٹس جاری کیے جانے کے باوجود جج اپنی بے گناہی ثابت نہ کرسکے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے قومی خزانے کو 15ملین روپے کا نقصان پہنچایا۔

پشاورہائیکورٹ نے برطرفی کا نوٹس جاری کرتے ہوئے سید اصغر شاہ کیخلاف مزید کارروائی کرکے رقم وصول کرنے کی ہدایت کی ہے۔

corruption

Peshawar High Court

District and Session Judge