آزاد کشمیر: شدید برفباری کے باعث بند ہونیوالی سڑکیں تاحال بحال نہ ہوسکیں
آزاد کشمیر میں برفانی تودے گرنے سے بند ہونے والی سڑکیں تاحال بحال نہ ہوسکیں، وادی نیلم اوروادی لیپہ کا زمینی رابطہ تین روز سے منقطع ہے۔
سڑکوں کی بندش کے باعث علاقہ مکین گھروں میں محصور ہیں جبکہ شدید سردی نے وادی نیلم، وادی لیپہ، حویلی سمیت دیگر بالائی کے علاقہ مکینوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔
ترجمان محکمہ شاہرات کے مطابق برفباری کا سلسلہ بند ہوتے ہی سڑکوں کی بحالی کا شروع کردیا جائے گا۔ وادی نیلم کے علاقوں کیل، تاوبٹ، ہلمت میں شدید برفباری جاری ہے۔
دیربالا
دوسری جانب دیربالا میں بھی جاری بارشوں اور برفباری کا سلسلہ تھم گیا جبکہ بالائی علاقوں میں برفباری کی 10 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
رفباری کا سلسلہ تھم جانے کے بعد مقامی افراد اپنے گھروں کی چھتوں سے برف ہٹارہے اور انتظامیہ نے مین شاہراہوں سے برف ہٹانے کاکام شروع کردیا ہے۔
Comments are closed on this story.