Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

رئیل اسٹیٹ کے بجائے مینوفیکچرنگ شعبے کو بہتر کیا جائے، عالمی بینک

عالمی بینک کی پاکستانی معیشت سے متعلق رپورٹ جاری
شائع 11 فروری 2023 10:13am
روئٹرز/فائل
روئٹرز/فائل

عالمی بینک نے پاکستانی معیشت پر رپورٹ جاری کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معیشت پیداواری صلاحیت میں اصلاحات کے بغیر ترقی نہیں کرسکتی ہے، اصلاحات کے بعد ہی پاکستان کی معیشت پائیدار ہوسکتی ہے، وسائل کے اعتبار سے پیداوار نہ ہونا ملکی ترقی میں رکاوٹ ہے۔

رپورٹ میں کہا کہ رئیل اسٹیٹ کے شعبے کے بجائے مینوفیکچرنگ شعبے کو بہتر کیا جائے، جنرل سیلز ٹیکس یکساں کرنا ضروری ہے جبکہ برآمدی شعبوں میں برآمد مخالف رویوں کو ختم کیا جائے۔

عالمی بینک کے مطابق پاکستان میں 22 فیصد خواتین ملازمت کرتی ہیں اور خواتین کی لیبر فورس میں شمولیت سے ترقی میں اہم پیش رفت ہوسکتی ہے،عالمی بینک جنرل سیلز ٹیکس ہم آہنگ کرنا ضروری ہے، عالمی بینک

World Bank

IMF

Pakistan Inflation

Economic Crises

Inflation Crises