Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاداب کی سلامی کے لفافے میں کیا تھا ، دلچسپ ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر کھلاڑیوں کی چلبلی حرکات دیکھنے والوں کو خوب بھارہی ہیں
شائع 11 فروری 2023 09:47am

قومی کرکٹرزکے ’شادی سیزن ’ کی تازہ کڑی اسٹارآل راؤنڈرشاداب خان کا ولیمہ تھی جس کا انعقاد راولپنڈی میں کیا گیا۔

شاداب ماضی کے معروف اسپنراورہیڈ کوچ رہنے والے ثقلین مشتاق عرف ثقی بھائی کے داماد بنے ہیں۔ 23 جنوری کو نکاح کے موقع پر کرکٹرزنے نجی زندگی کی پرائیویسی کے احترام کی درخواست کی تھی۔

شاداب کی خواہش کے احترام میں ہی سوشل میڈیا پران کی شادی کی تقریبات کی ویڈیو یا تصاویرمیں ان کی دلہن موجود نہیں ہیں تاہم کرکٹرنے فالوورزکیلئے ہرتقریب سے اپنی تصاویرآفیشل فوٹوگرافر کے علاوہ خود بھی شیئرکیں جنہیں بہت سراہا بھی گیا۔

شادی کے آخری فنکشن ولیمہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پرخوب وائرل ہے جس میں کپتان بابراعظم اور حارث رؤف بھی موجود ہیں ۔ دلہا کے پاس سلامی کا ایک لفافہ ہے، پنجابی زبان میں ہونے والی کرکٹرزکی گفتگو آواز واضح نہ ہونے کے باعث اتنی زیادہ قابل فہم نہیں لیکن تینوں کے دلچسپ انداز قابل دید ہیں۔

لفافہ کھول کردیکھنے پرشاداب نے حیرت کااظہارکرتے ہوئے فوراً جیب میں ڈال لیا۔

فالوورزنے اپنے تبصروں میں تجسس کا اظہارکیا کہ آخراس لفافے میں کیا تھا۔

تقریب میں حسن علی، نسیم شاہ، محمد آصف، سعید اجمل، فخرزمان ، سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم سمیت دیگر نے شرکت کی۔

شاداب کے ساتھ گہری دوستی رکھنے والے حسن علی نے بھی نوشے میاں کے ساتھ دلکش تصاویرشیئرکیں۔

سوشل میڈیا پر کھلاڑیوں کی چلبلی حرکات دیکھنے والوں کو خوب بھارہی ہیں۔

قومی ٹیم کی کھلاڑی شاداب خان کی بارات کی جھلکیاں

اس سے قبل شاداب کی مہندی اور بارات کی تصاویربھی سوشل میڈیا پرخاصی وائرل ہوئی تھیں۔

cricket

babar azam

Haris Rauf

shadab khan

Shadab's wedding