اداکارہ عشنا شاہ زلزلہ زدگان کا مذاق اڑانے پر فرانسیسی جریدے پر برس پڑیں
چارلی ہیبڈو ایک بدنام، نسل پرست اور فاشسٹ اشاعت ہے، اداکارہ
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی باصلاحیت اور بے باک اداکارہ عشنا شاہ ترک زلزلہ زدگان کا مذاق اڑانے پر فرانسیسی جریدے چارلی ہیبڈو کیخلاف پھٹ پڑیں۔
توہین رسالت پر مبنی کارٹون چھاپنے والے بدنام زمانہ فرانسیسی میگزین نے کارٹون چھاپ کر ترک زلزلہ زدگان کا مذاق اڑایا تھا۔
اداکارہ عشنا شاہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ چارلی ہیبڈو ایک بدنام، نسل پرست اور فاشسٹ اشاعت ہے، ایسی تباہی کا مذاق اڑانے کے لیے بیمار ذہنیت کی نچلی ترین سطح کی ضرورت ہوتی ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ یہ افسوسناک سے بڑھ کر ہے، یہ میلے پن کو پیچھے چھوڑ دے گا کیونکہ فرانس کو اب تک کی بدترین چیز کے حوالے سے جانا جائے گا۔
Ushna Shah
مقبول ترین
Comments are closed on this story.