Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیرستان کے باسیوں پر قتل کی منصوبہ بندی کا الزام، عمران خان کیخلاف رٹ دائر

عمران خان ذرائع بتانے میں ناکام ہوئے تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، درخواستگزار
اپ ڈیٹ 10 فروری 2023 07:24pm
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان۔ فوٹو — فائل
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان۔ فوٹو — فائل

پشاور: چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا اپنے قتل کے حوالے سے دیے جانے والے بیان کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کردی گئی۔

درخواست گزار سجاد احمد محسود ایڈوکیٹ کے مطابق عمران خان نے الزام لگایا کہ انہیں قتل کرنے کے لئے جنوبی وزیرستان سے 2 بندوں کو تیارکیا گیا ہے جس سے نہ صرف جنوبی وزیرستان کا دہشت گردانہ تصور پیش کیا گیا بلکہ علاقہ مکینوں کی دل آزاری بھی ہوئی۔

دائر رٹ میں استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان نے ذرائع نہیں بتائے اور علاقہ مکینوں پر الزام لگایا، اگر وہ ذرائع بتانے میں ناکام ہوئے تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ جنوبی وزیرستان کے لوگ پہلے سے بہت مشکلات میں ہیں اور عمران خان کی جانب سے ایسے بیانات سامنے آںے کے بعد جنوبی وزیرستان کے لوگ آزادانہ نقل وحرکت میں مزید مشکل میں پڑ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں عمران خان نے الزام عائد کیا تھا کہ سابق صدر آصف زرداری نے انہیں قتل کرانے کے لیے ایک دہشت گرد تنظیم پر پیسہ لگایا ہوا ہے جس میں طاقت ور ایجنسی کے لوگ سہولت کار ہیں۔

عمران خان کی جانب سے الزامات لگانے کے معاملے پر صدر آصف زرداری نے عمران خان کو لیگل نوٹس بھجوا دیا ہے جس میں غیر مشروط معافی م،انگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

pti

Asif Ali Zardari

South Waziristan

imran khan

Peshawar High Court