Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوہلو میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں دو فوجی افسران شہید

دھماکے کے تیجے میں میجر جواد اور کیپٹن صغیر نے جام شہادت نوش کیا، آئی ایس پی آر
شائع 10 فروری 2023 05:19pm
شہید فوجی افسران۔ فوٹو — آئی ایس پی آر
شہید فوجی افسران۔ فوٹو — آئی ایس پی آر

بلوچستان کے علاقے کوہلو میں آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کے قریب بارودی معاد کا دھماکہ ہوا جس سے دو افسران شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی روشنی میں بلوچستان کے علاقے کوہلو میں آپریشن کیا، اس دوران فورسز کے قریب دیسی ساختہ بارودی مواد کا دھماکا ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دیسی ساختہ بارودی مواد کے دھماکے کے تیجے میں میجر جواد اور کیپٹن صغیر نے جام شہادت نوش کیا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشن کے مطابق دشمن عناصر کی اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں بلوچستان کے امن اور خوشحالی کو سبوتاژنہیں کر سکتیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز جان کی قیمت پر بھی ان کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں، امن کے دشمنوں کو پکڑنے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

ISPR

pakistan army

بلوچستان