Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن کمیشن نے ضمنی الیکشن والے اضلاع میں ٹرانسفر پوسٹنگ پر پابندی لگادی

سیاسی جماعتوں، امیدواروں اور پولنگ ایجنٹ کے لئے ضابطہ اخلاق جاری
شائع 10 فروری 2023 03:12pm
تصویر: اے ایف پی/فائل
تصویر: اے ایف پی/فائل

قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی انتخاب کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے ضمنی الیکشن والے اضلاع میں ٹرانسفر پوسٹنگ پر پابندی لگادی۔

16 مارچ کو قومی اسمبلی کے 33 حلقوں پر ضمنی الیکشن کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ ریٹرنگ اور ریٹرنگ افسران کو مجسٹریٹ فرجہ اول کے اختیارات تفویض کردیے۔

الیکشن کمیشن نے ضمنی الیکشن والے اضلاع میں ٹرانسفر پوسٹنگ پر پابندی لگادی۔

الیکشن کمیشن نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کے لئے سیاسی جماعتوں، امیدواروں اور پولنگ ایجنٹ کے لئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کے جاری ضابطہ اخلاق کے مطابق الیکشن کے دوران نظریہ پاکستان کے منافی کوئی فعل نہیں کیا جائے گا اور ملکی آزادی سالمیت کے خلاف بھی کوئی بات نہیں کی جائے گی۔

ضابطہ اخلاق میں کہا گیا کہ عدلیہ اورمسلح افواج سمیت دیگراداروں کے خلاف کوئی بات نہیں کی جائے گی جبکہ انتخابی عمل کو بہتر انداز میں آگے بڑھانے کے لئے سیاسی جماعتیں پولنگ ایجنٹس کوہدایات جاری کریں گے، اگر کسی نے کوئی خلاف ورزی کی تو ان کے خلاف انتخابی ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی۔

ضابطہ اخلاق کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کیا جائے گا اور انتخابی اخراجات کے اکاؤنٹس بھی واضح کرنا ہوں گے، تمام ٹرانزیکشنز جی ایس ٹی رجسٹرڈ فارم کے تحت ہوں گی۔

ECP

اسلام آباد

National Assembly

by election