Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

دہشت گردی اور منشیات کی اسمگلنگ بڑے چیلنجز ہیں، بلاول بھٹو

"دنیا کے ساتھ مل کر چیلنجز کامقابلہ کرنا ہوگا"
اپ ڈیٹ 10 فروری 2023 01:09pm
اسکرین گریب/ پی ٹی وی
اسکرین گریب/ پی ٹی وی

وزیرخارجہ بلاول بھٹو ذرداری نے کہا کہ پاکستان 85 فیصد تجارت سمندر کے ذریعے کرتا ہے دہشت گردی اورمنشیات کی اسمگلنگ بڑے چیلنجز ہیں۔

پاک بحریہ اورمنسٹری آف میری ٹائم افیئرزکے زیراہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ کانفرنس سےخطاب میرے لئے اعزازکی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیرملکی وفوداورتمام اسٹیک ہولڈزکوخوش آمدید کہتاہوں فوڈ سیکیورٹی اورسیاحت میں سمندرکی اہمیت کواجاگرکرتےہیں جبکہ بلیواکنامی کوملک کی معیشت کیلئےاستعمال کیا جاسکتا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ سمندری وسائل استعمال کرنے سے آنیوالی نسلوں کو فائدہ ہوگا کیونکہ پاکستان 85 فیصد تجارت سمندرکے ذریعے کرتا ہے اور دہشت گردی اورمنشیات کی اسمگلنگ بڑے چیلنجز ہیں جس کا دنیا کے ساتھ مل کر چیلنجز کامقابلہ کرنا ہوگا،بلاول بھٹو

مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سےسمندرکی سطح بلندہورہی ہے موسمیاتی تبدیلیوں سے گلوبل وارمنگ بھی بڑھ رہی ہے

Bilawal Bhutto Zardari