Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کمبل کے اندر، بتیاں بُجھا کر موبائل فون استعمال کرنیوالے ہوشیار ہوجائیں

ڈاکٹرنے موبائل فون استعمال کرنیوالوں کو خبردار کردیا
شائع 10 فروری 2023 12:37pm
تصویر/ پکس بے
تصویر/ پکس بے

بھارتی شہرحیدرآباد کی رہائشی خاتون اسمارٹ فون کے زیادہ استعمال کے باعث آنکھوں کی بینائی سے محروم ہوگئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیورولوجسٹ ڈاکٹرسدھیرنے بتایا کہ 30 سالہ منجو تقریباً ڈیڑھ سال سے اندھیرے میں موبائل فون کا استعمال کررہی تھیں جس سے ان کی بینائی بتدریج کم ہورہی تھی۔

ڈاکٹرکے مطابق کبھی کبھارتوایسا ہوتا تھا کہ وہ کئی کئی سیکنڈز تک کچھ نہیں دیکھ پاتی تھیں، ایسا زیادہ تر رات کے وقت سوتے میں خاتون کی آنکھ کھلنے پرہوتا تھا۔

تیس سالہ منجو بیوٹی پارلرمیں کام کرتی تھیں لیکن معذور بیٹے کی دیکھ بھال کے لیے بیوٹیشن کی ملازمت چھوڑنے کے بعد انہیں رات میں موبائل فون استعمال کرنے کی لت پڑگئی تھی۔

ڈاکٹرنے خاتون کا طبی معائنہ کرنے کے بعد بتایا کہ وہ اسمارٹ فون ویژن سنڈروم میں مبتلا ہیں، جو کمپیوٹرز، اسمارٹ فونز، یا ٹیبلیٹ جیسے آلات کے دیر تک استعمال کرنے کے باعث لاحق ہوتا ہے۔

ڈاکٹرسدھیر نے خاتون کو علاج کرنے کے ساتھ اسمارٹ فون کا استعمال بھی ترک کرنے کی نصیحت کی جس کی بدولت ایک ماہ کے اندراندر منجو کی بینائی بہترہوگئی۔

ڈاکٹرنے روزانہ اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کے لیے ایک پیغام بھی دیا کہ ڈیجیٹل ڈیوائسزکی اسکرین زیادہ دیر تک دیکھنے سے گریزکریں کیونکہ یہ یہ بصارت سے محرومی کا باعث بن سکتا ہے۔

india

موبائل فونز