Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

اسحاق ڈار نے منی بجٹ لانے کا اعلان کردیا

دو تین ورچوئل میٹنگز کے بعد آئی ایم ایف 1.2 ارب ڈالر جاری کر دے گا
اپ ڈیٹ 10 فروری 2023 01:40pm
ناکام پالیسی کی وجہ سے مہنگائی کا طوفان کھڑا کردیا گیا، یہ آئی ایم ایف کی نہیں ہماری اپنی غلطی ہے، وزیرخزانہ اسحاق ڈار - تصویر/ وزارت خزانہ
ناکام پالیسی کی وجہ سے مہنگائی کا طوفان کھڑا کردیا گیا، یہ آئی ایم ایف کی نہیں ہماری اپنی غلطی ہے، وزیرخزانہ اسحاق ڈار - تصویر/ وزارت خزانہ
وزیرخزانہ اسحاق ڈار میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں  - تصویر/ وزارت خزانہ
وزیرخزانہ اسحاق ڈار میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں - تصویر/ وزارت خزانہ

وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف ڈیل کے تحت 170 ارب روپے کے ٹیکس عائد کرنے ہوں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ آئی ایم کے مشن کو کل رات واشنگٹن واپس جانا تھا، پوری کوشش ہے کہ معاہدے پر عمل درآمد ہو، کل رات تک ہم نے تمام چیزیں طے کرلی تھیں، اس کے بعد ہم نے وزیراعظم کے ساتھ زوم میٹنگ کی، وزیراعظم نے بھی کہا کہ ہم تمام معاہدوں پر عمل کریں گے، ہم نے ان سے کہا کہ لیٹر آف انٹینٹ آپ ریلیز کرکے جائیں گے، ہمیں صبح 9 بجے لیٹر آف انٹینٹ مل گیا ہے۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ منگل کو آئی ایم ایف کے ساتھ ورچوئل میٹنگ ہوگی، ناکام پالیسی کی وجہ سے مہنگائی کا طوفان کھڑا کردیا گیا، یہ آئی ایم ایف کی نہیں ہماری اپنی غلطی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 5 سال میں ملک میں معاشی تباہی ہوئی، اب ان چیزوں کو ٹھیک کرنا ضروری ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت مثبت انداز میں اختتام پر پہنچی، ہم کوشش کریں گے کہ آئی ایم ایف کا پروگرام مکمل کریں، دو یا تین میٹنگ کے بعد ایک اعشاریہ 2 ارب روپے ریلیز ہوجائیں گے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ 170 ارب روپے کے ٹیکسز لگانے ہوں گے، انرجی سیکٹر میں اصلاحات لائیں گے، ان ٹارگٹڈ سبسڈی پر نظرثانی کریں گے، پیٹرول پر 50 روپے بڑھانے کی لمٹ پوری کرچکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کا دورہ طے شدہ طریقہ کار کے مطابق مکمل ہوا، بجلی اور گیس کے نقصانات ختم کریں گے، گیس کے گردشی قرضے میں مزید اضافہ نہیں کریں گے، کوشش ہے کہ غریبوں پر بوجھ نہ پڑے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام 370 ارب سے 400 ارب روپے کیا جائے گا۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے یکم مارچ کو ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے اضافے کا عندیہ دے دیا۔

Ishaq Dar

Finance minister

اسلام آباد