Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب، 10 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا

پیراسیٹامول کی ری ٹیل پرائس میں اضافے کی منظوری کا امکان
شائع 10 فروری 2023 09:12am
فوٹو۔۔۔۔ پی آئی ڈی
فوٹو۔۔۔۔ پی آئی ڈی

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں 10 نکاتی ایجنڈے پرغور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پیراسیٹامول کی ری ٹیل پرائس میں اضافے کی منظوری کا امکان ہے۔

18 نئی دواؤں کی قیمتوں کے تعین پر غور کیا جائے گا جبکہ قیمتوں میں اضافے کی سفارش ڈرگ پرائسنگ کمیٹی نے کی ہے۔

ہارڈ شپ کیٹگری میں 4 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے، 20 ادویات کی قیمتوں میں کمی کی سمری پر بھی غور کیا جائے گا۔

اجلاس میں کامیاب پاکستان پروگرام کی منظوری متوقع ہے، وزیراعظم آفس کے لئے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی جائے گی۔

گلگت بلتستان کے لئے گندم پر سبسڈی کا معاملہ ایجنڈے میں شامل ہے۔

Ishaq Dar

ECC

Finance minister

اسلام آباد

Economic Coordination Committee