Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی کے بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر آگئی

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیش جاری کردیا
شائع 10 فروری 2023 08:50am
تصویر/ پی پی آئی
تصویر/ پی پی آئی

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کے دسمبر کے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں 10 روپے 80 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔

نیپرا کے مطابق 300 یونٹس تک گھریلو صارفین، لائف لائن اور زرعی صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پراس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ دسمبر کا فیول ایڈجسٹمنٹ نومبرکی نسبت 3 روپے 37 پیسے فی یونٹ مزید کم چارج کیا جائے گا جس کا اطلاق صرف ایک ماہ کیلئے ہوگا۔

nepra

electricity price

K-Electric