Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھیک مانگنے والی خاتون نے سجاد علی کی بہن ہونے کا دعویٰ

'شاید سجاد علی ہم سے ملنا چاہتے ہوں لیکن وہ ہمارے گھر کے بارے میں نہیں جانتے'
شائع 09 فروری 2023 11:51pm

بھیک مانگنے والی خاتون نے پاکستان کے معروف گلوکار سجاد علی کی بہن ہونے کا دعویٰ کردیا ۔

بشریٰ اختر نامی ایک بھیک مانگنے والی خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ کلاسیکل موسیقار بڑے غلام علی خان صاحب کی پوتی اور معروف گلوکار سجاد علی کی بہن ہیں، لیکن مالی تنگ دستی کے باعث بھیک مانگ کر گھر کا گزر بسر کرنے پر مجبور ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل یوٹیوب ویڈیو میں بشریٰ اختر نامی خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ“ وہ سجاد علی کی بہن ہیں اور چاہتی ہے کہ گلوکار ان سے رابطہ کریں“۔

وائرل ویڈیو میں بشریٰ اختر کا کہنا ہے کہ ”بڑے غلام علی خان صاحب اور ان کے بھائی میاں قادر بخش ان کے دادا اور طبلہ نواز اختر حسین صاحب ان کے والد ہیں جبکہ سجاد علی ان کے بھائی ہیں“۔

بشریٰ کا کہنا ہے کہ ”میاں قادر بخش کے خاندان سے تعلق ہونے کی وجہ سے انہیں موسیقی کی دنیا میں قدم رکھنے نہیں دیا گیا کیونکہ انکے گھر کی خواتین گانا بجانا نہیں کرتیں، ان کی خواہش ہے کہ وہ گاناگائیں تاکہ پیسے کماکر اپنا گزر بسر کرسکیں، خاتون نے چند لوگوں جیسے طافو کا نام لے کر بتایا کہ وہ میرے دادا کے شاگرد تھے۔ فی الحال وہ اپنے گزر بسر کے لئے درگاہوں پر نعتیں اور نوحے پڑھ کر، بھیک مانگ کر اور لوگوں کے گھروں میں کام کرکے پیسے کماتی ہیں لیکن ان کا گزر بسر پورا نہیں ہوتا ان کے 2 بچوں کے علاوہ اپنے شوہر کی بیماری پر آنے والے اخراجات بھی انہیں ہی برداشت کرنے ہوتے ہیں“۔

بشریٰ اختر نےمزید کہا کہ“ وہ اپنے بھائی سجاد علی کی صحت اور خوشیوں کے لیے ہر وقت دعا کرتی ہیں کیونکہ ہمارا ایک ہی خاندان ہے“۔

ان کا کہنا ہے کہ ”شاید سجاد علی ہم سے ملنا چاہتے ہوں لیکن وہ ہمارے گھر کے بارے میں نہیں جانتے ہوں، میں جانتی ہوں کہ وہ بہت مہربان انسان ہیں“۔

Sajjad Ali