بھارت میں ویلنٹائن ڈے پر گائے کو گلے لگائیں
بھارتی حکومت کا ایک ادارہ لوگوں کو ویلنٹائن ڈے پر ’گائے کو گلے لگانے‘ کی ترغیب دے رہا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حکومتی ادارے اینیمل ویلفیئر بورڈ آف انڈیا کی ایک انوکھی اپیل میں کہا گیا ہے کہ بورڈ رواں ماہ 14 فروری کو ’گائے کو گلے لگانے‘ کا دن منانے کی خواہش رکھتا ہے۔
بھارت میں ملکی ثقافت اور دیہی معیشت میں گائے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اینیمل ویلفیئر بورڈ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ 14 فروری کو لوگ گائے کو گلے لگائیں تاکہ لوگوں کو خوشی نصیب ہوسکے۔
واضح رہے کہ ہندو مذہب میں گائے کو بڑی اہمیت دی جاتی ہے، ہندو مذہب میں گائے ایک مقدس جانور تسلیم کیا جاتا ہے اور اسے ماں سے تشبیہ دی جاتی ہے۔ بھارت میں گائے کو ذبح کرنا بھی گویا گناہ تسلیم کیا جاتا ہے اور اس پر ذبح کرنے والے کو ہی قتل کردیا جاتا ہے۔
بھارت میں سال 2015 اور 2016 کے درمیانی عرصے میں گائے اسمگل کرنے یا گائے کا گوشت کھانے کے شبے میں ہندو انتہا پسندوں نے بدترین تشدد سے مجموعی طور پر 10 مسلمانوں کو قتل کیا۔
Comments are closed on this story.