کے الیکٹرک: بجلی کے فی یونٹ میں 10 روپے 80 پیسے کمی کی منظوری
کے الیکٹرک نے 10.26 روپے کمی کی درخواست کی تھی۔
کراچی کے بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر آگئی، ایک ماہ کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 10 روپے 80 پیسے کمی کی منظوری دے دی گئی۔
نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز (ایف سی اے) کی مد میں بجلی سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
کے الیکٹرک نے 10.26 روپے کمی کی درخواست کی تھی۔
نیپرا اتھارٹی نے 31 جنوری 2023 کو ایف سی اے پر سماعت کی تھی۔
نیپرا نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں کمی کا اطلاق ایک ماہ کیلئے ہوگا۔
karachi
K-Electric
Fuel adjustment charges
مقبول ترین
Comments are closed on this story.