Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

منفرد انداز میں محبت کا اظہار، اداکارہ حراخان کی ویڈیو وائرل

اداکارہ نے ارسلان سے اظہار محبت کے لیے رقص کیا
شائع 09 فروری 2023 09:19pm

پاکستانی اداکارہ حراخان نے گھٹنوں کے بل بیٹھ کر اداکار ارسلان خان کو منفرد انداز میں پروپوز کردیا۔

ماڈل و اداکار ارسلان خان نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں حرا خان کو ارسلان کو شادی کے لیے منفرد انداز میں پروپوز کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے ارسلان سے اظہار محبت کے لیے رقص کیا اور گھٹنوں کے بل بیٹھ کر ان کے آگے انگوٹھی پیش کرتے ہوئے سوال کیا کیا آپ مجھ سے شادی کریں گے؟ جس کے جواب میں ارسلان خان ہاں کہتے ہوئے جذباتی ہوگئے۔

انسٹاگرام کی مشترکہ پوسٹ میں دونوں نے لکھا کہ’ محبت پرسکون، مہربان اور ہمدرد ہے، ہر لڑائی کا مطلب زہریلا ہونا اور ایک شخص کادوسرے پر چڑھائی کرنا نہیں ہے، آپ نے مجھے سکھایا کہ محبت تتلیوں سے بڑھ کر ہے، آپ نے مجھے سکھایا کہ لڑائی کو ختم کرنا ہے رشتہ ختم نہیں، مجھے یقین دلانے کے لیے آپ کا شکریہ، مجھے یقین ہے کہ میری فیری ٹیل اس دنیا میں موجود ہے’۔

ارسلان خان نے اپنی پوسٹ میں حرا کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’ آپ مجھ سے کہتی ہیں کہ جب سے ہم ملے ہیں میں نے آپ کو کوئی سرپرائز نہیں دیا لہٰذا یہاں آپ کیلئے ایک سرپرائز ہے کہ جو میرا بہترین دوست ہے! چلو شادی کرلیتے ہیں۔

حرا خان نے مداحوں کو ساتھی فنکاروں کی جانب سے مبارک باد دی جارہی ہیں جن میں زارا نور عباس ، وجاہت رؤف ، علی گل پیر، یشماں گل ، درفشاں سلیم، عمر شہزاد، زباب رانا، کومل کیر، زارا نور، سعد قریشی ودیگر شامل ہیں۔

Arsalan Khan

Hira khan