Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

قومی ٹیم کی کھلاڑی شاداب خان کی بارات کی جھلکیاں

شاداب خان کے ولیمے کی تقریب 10 فروری کو اسلام آباد میں ہوگی
اپ ڈیٹ 10 فروری 2023 08:33am

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان بارات لے کر اپنی دُلہن گھر لے جانے کے لیے پہنچ گئے۔

دلہا بنے شاداب خان کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاداب خان کے آنے پر ان کے سسر اور سابق کرکٹر ثقلین مشتاق نے ان کا استقبال کیا۔

بارات کی تیاری کے مرحلے کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے

گزشتہ روز شاداب خان کی مہندی کی تصاویر اور ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھیں یہ ویڈیو کرکٹر حسن علی کی اہلیہ نے شیئر کی تھی۔

شاداب خان کے ولیمے کی تقریب 10 فروری کو اسلام آباد میں ہوگی۔

اس تقریب کے مہمانوں کی فہرست میں کرکٹرز اور مشہور شخصیات شامل ہیں۔

خیال رہے کہ شاداب خان کا نکاح گزشتہ ماہ سابق کرکٹر ثقلین مشتاق کی صاحبزادی سے ہوا تھا۔

shadab khan

Shadab's wedding