Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی جی خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری کو تبدیل کردیا گیا

اختر حیات خان خیبر پختونخوا کے نئے انسپکٹر جنرل (آئی جی) ہوں گے۔
شائع 09 فروری 2023 06:55pm

خیبرپختونخوا پولیس کے سربراہ کو تبدیل کردیا گیا، اختر حیات خان اب صوبے کے نئے انسپکٹر جنرل (آئی جی) ہوں گے۔

معظم جاہ انصاری آئی جی خیبر پختونخوا کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔

دو روز قبل چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے آئی جی خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری سے دہشت گردی سے متعلق بیان پر وضاحت مانگی گئی تھی۔

اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر نے انتخابات کی شفافیت پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ انتخابات کے دوران غیر جانبدار افسران کی تعیناتی انتہائی ضروری ہے، صوبوں میں انتظامی پوسٹوں پر افسران کی تعیناتی غیر جانبداری کے ساتھ کی جائے۔

معظم جاہ انصاری نے ایک پریس کانفرنس کے دوران آبدیدہ ہوتے ہوئے اعتراف کیا تھا کہ ادارے سے کوتاہی ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حملہ آور کی چیکنگ کسی وجہ سے میرے جوانوں سے رہ گئی، میرے بچوں کی نہیں یہ میری کوتاہی ہے۔

وفاقی حکومت نے 6 فروری 2023 کو آئی جی خیبر پختونخوا کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

وفاق نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے نئے آئی جیز کے نام طلب کئے تھے۔

آئی جی گلگت بلتستان محمد سعید وزیر کو آئی جی خیبر پختونخوا لگائے جانے کا امکان تھا ، تاہم قرعہ اختر حیات خان کے نام کا نکلا۔

ig kpk

moazzam jah ansari

Akhtar Hayat Khan