Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

آئی ایم ایف سے مذاکرات آج مکمل ہوجائیں گے، وزیر خزانہ

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے لئے رات 12 بجے تک کا وقت ہے، اسحاق ڈار
شائع 09 فروری 2023 06:05pm
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار۔ فوٹو — فائل
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار۔ فوٹو — فائل

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے مذاکرات آج مکمل ہوجائیں گے۔

اسحاق ڈار وزارت خزانہ پہنچ گئے ہیں، اس موقع پر ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات آج مکمل ہوجائیں گے، عوام کو اچھی اچھی خبر ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سےکئے وعدے اور اگر کوئی غلط کمٹمنٹ کی ہے تو بھی پوری کریں گے، آئی ایم ایف سے مذاکرات کے لئے رات 12 بجے تک کا وقت ہے، البتہ ان سے ہمیشہ ہی مذاکرات ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور آئی ایم ایف وفد کے درمیان زیادہ تر معاملات میں اتفاق ہوگیا ہے، پاکستان نے آئی ایم ایف کو تمام شرائط پر عملدرآمد کی یقین دہائی کرادی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف بھی پاکستان کی یقین دہانیوں پر مطمئن ہوگیا ہے، لہٰذا مسودہ جمعرات کو مکمل اتفاق رائے کے ساتھ طے پا جائے گا۔

Ishaq Dar

اسلام آباد

IMF

Ministry of Finance