Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکی کرنسی پاکستانی روپے کے مقابلے میں اپنی قدر کھونے لگی

کاروبار کے اختتام تک انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 82 پیسے سستا۔۔۔
شائع 09 فروری 2023 04:09pm
بزریعہ اسٹیٹ بینک
بزریعہ اسٹیٹ بینک

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر اپنی قدر کھوتا نظر آیا، کاروبار کے اختتام تک انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 82 پیسے سستا ہوگیا۔

انٹر بینک میں ڈالر270 روپے 50 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈال چار روپے سستا ہونے کے بعد 272 کی قیمت پر فروخت ہوا۔

کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر چار روپے 82 پیسے سستا ہوا اور قیمت 268 روپے 50 پیسے پر آگئی۔

interbank

Open Market

dollar prices

US dollar vs PKR