Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا پرندوں کو ترکیہ میں تباہ کن زلزلے کا پہلے سےعلم تھا

تباہ کن زلزلے سے پہلے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
شائع 09 فروری 2023 03:45pm
اسکرین گریب / ٹوئٹر
اسکرین گریب / ٹوئٹر

اکثر یہ بات ہم نے سب نے سُنی ہوگی کہ کوئی بھی آفت آتی ہے تو اس سے پہلے حیوانات کو اس کا اندازہ ہو جاتا ہے بالکل اسی طرح ترکیہ میں آنے والے زلزلے سے پہلے بھی یہ ہی صورتحال تھی۔

تباہ کن زلزلے سے پہلے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں جس میں پروندوں کی آوازوں کے ساتھ ہی ان کی غیرمعمولی حرکات و سکنات کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پرندے آسمان پرغیر معمولی تعداد میں اڑ رہے ہیں، جو درختوں کے شاخوں پر بڑی تعداد میں جمع ہیں، پرندوں کی انہی حرکات و سکنات نے ایک شخص کی توجہ اپنی جانب متوجہ کی جس نے یہ ویڈیو بنائی ہے۔

ٹوئٹر پرOsintTV کے اکاؤنٹ سے پوسٹ کی گئی ویڈیو کو اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں جبکہ اس میں پرندوں کی غیرمعمولی حرکات و سکنات کے علاوہ مزید تفصیلات کا ذکر نہیں کیا کہ ویڈیو کہاں فلمائی گئی اور نہ ہی اس کی تصدیق ہوسکی ہے۔

turkiye