Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

چاہت علی خان نے پی ایس ایل 8 کا ’ترانہ‘ جاری کردیا

'یہ جوپیارا پی ایس ایل ہے' سُنیے اور سر دھنیے
شائع 09 فروری 2023 02:04pm

لندن میں مقیم ’شوقیہ گلوکار‘ چاہت فتح علی خان نے پاکستان سُپرلیگ کے آفیشل ترانے سے پہلے ہی اپنا ورژن مارکیٹ میں ریلیز کردیا ہے۔

ہر اہم موقع پراپنا گانا لانے والے چاہت فتح علی خانسیزن 8 کے لیے ’یہ جوپیارا پی ایس ایل ہے‘ لے کرآئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے آفیشل ترانہ ریلیز کیے جانے میں ابھی کچھ وقت باقی ہے لیکن آرگنائزرز بتاچکے ہیں کہ اس بارشائقین کو فارس شفیع، شاہ گل، عاصم اظہر اورعبداللہ صدیقی محظوظ کریں گے۔

ایسے میں چاہت فتح علی خان نے اس انتظارکی بے چینی ختم کرنے کے لیے ’سگنیچراسٹائل‘ میں انٹری دے دی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین اب بڑی حد تک چاہت فتح علی خان کے اندازگائیکی سے سمجھوتہ کرچکے ہیں یہی وجہ ہے کہ اب وہ ایسے ’ بے مثال سُروں’ پر اشتعال میں آنے کے بجائے محظوظ ہوتے ہیں۔

معروف کامیڈین شفاعت علی نے تو پاکستانی گلوکاروں کو زیادہ محنت کرنے کی تجویز دے دی۔

ایسی تخلیق پر گلوکار کو صدارتی ایوارڈ کا حقدار ٹھہرایا گیا۔

یہ ٹویٹ صارف کی بیچارگی کی نشاندہی کرتی ہے، جن کا کہنا ہے کہ معجزے آج بھی ہوتے ہیں، آن کی معذور نانی چاہت فتح علی خان کا گانا سن کر ٹی وی کی آواز کم کرنے اٹھ کھڑی ہوئیں۔

چاہت فتح علی خان کی آواز کو ’نشہ ’ قراردیتے ہوئے قومی ترانہ گانے کی فرمائش بھی کردی گئی۔

ترانے کو ٹوئٹر پر اب تک ایک لاکھ 69 ہزار سے زائد افراد سُن چکے ہیں جبکہ یوٹیوب پربھی چاہت فتح علی خان کے فن کے دلدادہ افراد کی کمی نہیں۔

cricket

Pakistan Super League

PSL8

CRICKET CHAHAT FATEH ALI KHAN

CRICKET CHAHAT FATEH ALI KHAN PSL ANTHEM