Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت رواں سال 50 سے زائد منصوبوں پر کام کررہی ہے، وزیرخزانہ

روڈ سیفٹی کانفرنس سے جامع ایکشن پلان بنانے میں مدد ملے گی، اسحاق ڈار
شائع 09 فروری 2023 01:33pm
فوٹو۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ حکومت رواں سال سڑکوں کے 50 سے زائد منصوبوں پر کام کررہی ہے۔

اسلام آباد میں روڈ سیفٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ روڈ سیفٹی کانفرنس کا انعقاد خوش آئند ہے، روڈ سیفٹی کانفرنس سے جامع ایکشن پلان بنانے میں مدد ملے گی۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ سڑکوں پر ٹریفک کا دباؤ دن بدن بڑھ رہا ہے، حکومت رواں سال سڑکوں کے 50 سے زائد منصوبوں پر کام کررہی ہے، مسلم لیگ (ن) نے اپنے ہر دور میں ملک میں سڑکوں کا جال بچھایا، سڑکوں کے حادثات پر قابو پانے کے لئے قوانین پر عملدرآمد کرایا جارہا ہے۔

ان کا مزید کہا تھا کہ کانفرنس کے ذریعے پارلیمنٹرینز کو اپنے تجربات سے آگاہی کا موقع ملا، شہریوں کے لئے محفوظ سفر یقینی بنانا پارلیمنٹرینز کی ذمہ داری ہے۔

Ishaq Dar

Finance minister

اسلام آباد

road safety conference